گوجرانولہ سے روالپنڈی جانے والی کارتیزرفتاری کے باعث جلال پور بھٹیاں میں حادثے کاشکارہو گئی، 3افراد موقع پر،دو نے ہسپتال میں دم توڑا
حافظ آباد(آئی این پی )حافظ آباد میں دھند کے باعث تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق حافظ آباد کے نواحی قصبہ جلالپور میں دھند اور تیز رفتاری کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، گوجرانولہ سے روالپنڈی جانے والی کار دھند کے باعث جلال پور بھٹیاں میں مراد اصغر چوک سے ٹکرا گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 افراد جانبر نہ ہوسکے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی افراد کو ریسکیو 1122نے ٹراما سینٹر منتقل کیا اور لاشوں کو آر ایچ سی جلال پور بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے، مرنے والوں اللہ دتہ کی شناخت ہو چکی جو چنیوٹ کا رہائشی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں عرفان رشید کاشف اور قاسم شامل ہیں، حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے ۔