پاکپتن (خصوصی رپورٹ) ساہیوال روڈ کے ناتھا پل کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جب کراسنگ کے دوران دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت ظل سبطین کے نام سے ہوئی ہے۔