حافظ آباد، کتے کے کاٹنے سے 4 بچوں سمیت 5افراد زخمی

حافظ آباد (خصوصی رپورٹ )پنجاب کے شہر حافظ آباد میں کتے کے کاٹنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کتے کے کاٹنے کا واقعہ حافظ آباد کے قریب چھنی کرم داد میں پیش آیا۔دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق کتے نے گلی سے گزرتے ہوئے بچوں پر حملہ کیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بچے اور بزرگ کو ویکسینیشن کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔