دھند میں حادثات، 5افراد جاں بحق، 22 زخمی

پتوکی میں2 کار سواروں ،رحیم یار خان میں راہگیر بچی ،ایک موٹرسائیکل سوار نے دم توڑا،زخمی ہسپتال منتقل
 کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4ریکارڈ،، ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک،کہیں شدید سرد رہنے کا امکان
اسلام آباد ،لاہور،پتوکی،رحیم یار خان (بیورو رپورٹ،خصوصی رپورٹ)مختلف شہروں میں گزشتہ روز بھی شدید دھند چھائی رہی اس دوران ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پتوکی میں دھند کے باعث ہلہ روڈ شیخم گائوں کے قریب تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 4افراد شدید زخمی ہو گئے،ڈرائیور سمیت 3 نوجوان زخمی حالت میں کار میں پھنس گئیجنہیں ریسکیو ٹیم نے آپریشن کے بعد کار سیباہر نکالا تو18 سالہ علی رضا اور 22 سالہ ارسلان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 30 سالہ عثمان اور 30 سالہ عبد الغفار کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔ ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروآ کی حدود میں گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی شدید دھند کے باعث بے قابو ہو کرکہیری ڈرین کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ڈرائیور پنجاب کا رہائشی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پردھندکے باعث کارنے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موضع رم کا رہائشی 58سالہ رسول بخش دم توڑ گیا۔دریں اثناء￿  تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرنیوالی دینوں شاہ کی رہائشی10سالہ بچی سعدیہ کو کچل دیا جو موقع پرہی دم توڑگئی ، ڈرائیورٹرک چھوڑکرفرارہوگیا۔اسی طرح قومی شاہراہ پرراجن پورکے نزدیک ٹرالر دھند کے باعث ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیاجس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور اورکنڈکٹرزخمی ہوگئے۔دوسری طرف فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں کباڑی چوک کے مقام پر آئل ٹینکر سے تصادم کے بعد مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 3خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ،اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 12 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کر دی تاہم 5شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے د وران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا اورماڑہ اور پسنی میں ہلکی بارش ہوئی تاہم پنجاب، زیریں خیبر پختونحوا اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائی رہی ، خطہ ٓپوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر کہرا پڑاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی15، استور، اسکردومنفی10، قلات منفی 8، گوپس منفی 7، ہنزہ اور کالام میں منفی 6 ،بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں منفی 4، قلات منفی 7، زیارت منفی 9 ، ڑوب منفی 2 ،چمن میں منفی 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔علاوہ ازیں بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک ، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھا ئیرہنے کا امکان ہے۔