محکمہ جیل خانہ جات میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

گریڈ 12 کی جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 171 اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا گیا 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق محکمے میں گریڈ 12 کی جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 171 اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی ارسال کردہ سمری کی منظوری دیدی ہے،اسامیوں پر بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی۔جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی بھرتی کے لیے جلد پی پی ایس سی اشتہار جاری کرے گا جبکہ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان اور دیگر مراحل کے بعد کیا جائے گا۔حکام کے مطابق بھرتی کا عمل شفاف اور مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہوگا، اور درخواستیں پی پی ایس سی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جائیں گی۔