پنجاب کے 355 سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن ، محکمہ تعلیم اور محکمہ انرجی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور (آئی این پی )صوبہ پنجاب کے 355 سرکاری کالجز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے تحت محکمہ تعلیم اور محکمہ انرجی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر کے 355 سرکاری کالجز میں مجموعی طور پر 18825 کلو واٹ کی صلاحیت کے سولر سسٹمز نصب کیے جائیں گے۔ منصوبہ 2940 ملین روپے کی لاگت سے3 مراحل میں 2028 تک مکمل کیا جائے گا۔