پاکستان کی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولتی نظر آ رہی ہیں۔
اس ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ایک لڑکے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جو انہیں لاہوری پنجابی میں بات کر رہا ہے۔ لڑکا اداکارہ سے کہتا ہے کہ وہ ’’بڑگڑ‘‘ بنا رہے ہیں، جس پر ہانیہ عامر بھی ان کی نقل کرتی ہیں اور جواب دیتی ہیں کہ "ان سے کہو کہ اگر وہ بڑگڑ بنا چکے ہیں تو دے دیں۔"ویڈیو میں اداکارہ نے متعدد بار ’’برگر‘‘ کے لفظ کو لاہوری پنجابی انداز میں ’’بڑگڑ‘‘ کہا، اور ان کی یہ زبان سن کر لڑکا ہنس پڑا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مختلف تبصرے کیے، کچھ نے تنقید کی اور کچھ نے ان کے انداز کو معصوم قرار دیا۔ بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر کا یہ انداز دلچسپ اور پیارا ہے، جبکہ دیگر نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خاصی دلچسپی پیدا کی ہے۔