ریاض(آئی این پی )سعودی نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ جزائر فرسان میں رواں برس نقل مکانی کرکے آنے والے آبی پرندوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی۔سعودی خبررساں ا دارے کے مطابق سعودی نیشنل سینٹر کا کہنا ہے کہ فیلڈ ٹیموں نے 45 اقسام کے آبی پرندوں کی آمد کو نوٹ کیا جو مختلف مقامات سے جزائرفرسان میں وقتی طور پر مقیم ہوئے تھے۔نینشل سینٹر نے واضح کیا کہ ماحولیاتی نگرانی کے پروگرام کے تحت نقل مکانی کرکے آنے والے پرندوں کی تعداد کو ریکارڈ کیا جاتا ہے تاکہ جنگلی حیات کے ماحول کو ان کے لئے سازگار رکھا جائے۔ جزائرفرسان مملکت کے اہم ترین مقامات میں سے ایک ہے جہاں آبی پرندوں کے لئے بہترین سمندری اور ساحلی رہائشی مقامات ہیں جو بڑی تعداد میں نقل مکانی کرنے والے آبی پرندوں کے لیے بحیر احمر میں بہترین پناہ گاہ ثابت ہوتی ہیں