معاہدے کا مقصد سیاحت، کاروبار اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے:عرب میڈیا
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب اور روس نے 90 دن کے باہمی ویزا فری سفر کا تاریخی معاہدہ کرلیا جس کے تحت دونوں ملکوں کے شہری 90 دن کے لئے بغیر کسی ویزے کے سیاحت کر سکیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سیاحت، کاروبار اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے، یہ معاہدہ سعودی اورروسی انویسٹمنٹ اور بزنس فورم کے دوران ریاض میں طے پایا۔اس تقریب میں سعودی وزیرِ توانائی اور مشترکہ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، اور روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے شرکت کی، معاہدے پر باقاعدہ دستخط سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور روسی نائب وزیراعظم نے کئے