روس دوست ممالک کو فری ویزا دے گا

ماسکو (آئی این پی )روس نے بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے اور دوستانہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے اہم قدم اٹھا  تے ہوئے  چین، سعودی عرب اور ملائیشیا کے شہریوں کیلئے فری ویزا سہولت متعارف کرانے کا اعلان کر دیا  ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی زیرِ صدارت سیاحت سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ان تینوں ممالک کے شہریوں کو مستقبل قریب میں روس کیلئے ویزا کے بغیر سفر کی اجازت ہوگی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام باہمی تعلقات کے فروغ اور سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ چین نے پہلے ہی 15 ستمبر سے روسی شہریوں کو ایک سال کیلئے ویزافری داخلے کی اجازت دے دی تھی