سندھ حکومت پولیس کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فورس میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے
کراچی (آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے سندھ پولیس برصغیر کی سب سے پرانی پولیس فورس ہے، سندھ حکومت پولیس کو ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی فورس میں تبدیل کرنے کیلئیپرعزم ہے، اسوقت 31 اضلاع کے 618 تھانوں میں پولیس کی نفری 1,31,850 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ سندھ حکومت نے 189.7 ارب روپے کا سالانہ بجٹ پولیس کے لئے مختص کیا ہے۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیر اعلی مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے 47 شرکا نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی ایس پی سرفراز احمد فالکی کر رہے تھے