حکومت سندھ پولیس کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے:مراد علی شاہ

پولیس کو بھی شاندار نتائج دینے ہوں گے:وزیراعلیٰ کی نئے آئی جی سندھ سے ملاقات میں گفتگو
کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ   حکومت سندھ پولیس کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، لیکن پولیس کو بھی شاندار نتائج دینے ہوں گے۔  عوام کی خدمت اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لیے سندھ پولیس کا مشن مسلسل جاری رہنا چاہیے۔ نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی اور انہیں سندھ پولیس کی کمان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا  اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے نئے آئی جی کو صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقوں  میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں اور کراچی میں اسٹریٹ  کرائم کے خاتمے کی کوششیں مزید تیز کی جائیں۔