آزادی کا شعور بیدار کیا، اقبال کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ، خطبہ الہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا:صدرِ مملکت
اسلام آباد (آئی این پی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائشِ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ اقبال کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ 1930کا خطبہ الہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔انہوں نے کہا کہ اقبال نے امت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا ۔ اقبال کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی ۔ ہم اقبال کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔