کراچی (آن لائن)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔مراد علی شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ انسدادِ پولیو میں حکومت کا ساتھ دیں۔اُنہوں نے کہا کہ سب اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، شہید بینظیر بھٹو نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا تھا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں انسدادِ پولیو مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی،