پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں اضافہ

 لاہور(کرائم رپورٹر) حالیہ موٹر وہیکل آرڈیننس ترامیم کے بعد صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں اور کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے مختلف خلاف ورزیوں پر 68 لاکھ سے زائد چالان جاری کیے گئے جبکہ ڈیجیٹل چالانز کی مد میں 11 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد ہوئے اور مجموعی ای چالانز 17 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں جن میں سے 11 ارب 60 کروڑ روپے تاحال واجب الادا ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی مطابق ای چالانز کی وصولی سست روی کا شکار ہے تاہم شہری ون ایپ کے ذریعے ادائیگی کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 11 لاکھ سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا، 35 ہزار سے زائد مقدمات درج اور ساڑھے 34 ہزار سے زائد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں جبکہ قانون کی یکساں عملداری کے تحت تین ہزار سے زائد سرکاری گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔