پاکستان میں کرپٹو کرنسی رائج نہیں، صرف ریگولیٹ کی جا رہی ہے: قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ حکومت کرپٹو کرنسی کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے ریگولیشنز تیار کر رہی ہے۔جمعہ کو ایوان زیریں میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا عمل جاری ہے، تاہم اس وقت یہ کرنسی ملک میں رائج یا منظور شدہ نہیں ہے