منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الہی کی اہلیہ طلب

ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ‘خواتین کو بھی نامزد کردیا:درخواست گزار
لاہور(آئی این پی)لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہی کی اہلیہ کو طلب کر لیا۔سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔وکیل نے کہا کہ مقدمے میں نامزد خواتین کو مستقل طور پر پیشی سے استثنی دیا جائے۔عدالت نے کہا کہ پہلے ایک دو سماعتوں میں پیش ہوں جس کے بعد خواتین کی پیشی سے استثنی کی درخواست منظور کر لیں گے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے  ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی اے نے خواتین کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا ہے۔عدالت نے  سماعت 6 جنوری کو ہو گی۔