آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہ ہوا تو یہ ریلیف نہیں ملے گا:جج سپیشل سنٹرل عدالت
لاہور(کورٹ رپورٹر )سپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت پرویز الہی کے وکلا کی جانب سے سابق وزیراعلی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔سپیشل جج سینٹرل تنویر احمد شیخ نے پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ بہت مشکل کے ساتھ آج حاضری معافی کی درخواست منظور کر رہا ہوں، آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہ ہوا تو یہ ریلیف نہیں ملے گا۔