عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، ذہنی ٹارچر کا الزام

عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے مگر وہ  ٹارچر کرنے پر بہت غصے میں تھے :عظمی خان
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہن عظمیٰ خان کی 29 روز بعد ملاقات ہوگئی، عظمی خان کا کہنا ہے عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے مگر وہ بہت غصے میں تھے اور انکشاف کیا کہ انہیں ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔۔ ڈاکٹر عظمی خان اکیلی گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پیغام دیا کہ ون پرسن ون ملاقات کی اجازت ہے۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان کو خصوصی گاڑی میں ناکہ سے گاڑی پر جیل لے جایا گیا۔