مارشل لاء سے بھی بدترحالات، کمینی حرکتوں سے عمران خان پر ٹارچر کررہے ہیں: علیمہ خان

عمران خان کو تین ہفتے ایک کمرے میں بغیر لائٹ اور دیگر سہولتوں کے رکھا گیا یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہناہے کہ یہ کمینی حرکتوں سے عمران خان پر ٹارچر کررہے ہیں، یہ خوف کی نشانی ہے کہ اس کمینی حرکتوں پر آجائیں کہ عمران خان کو ٹارچر کرکے تین ہفتے کمرے سے نہیں نکلنے دیا، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہم اس کو چھوڑیں گے نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان سے ملاقات میں کوئی بھی بات کریں تو پولیس والے آ جاتے ہیں کہ یہ سیاسی گفتگو نہ کریں، اصل میں یہ لوگ خوفزدہ ہیں، یہ مارشل لاء سے بھی بدترین حالات ہیں، یہ بھول جائیں کہ ہم بھولیں گے۔علیمہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، حق لینے کیلئے کسی اور ملک پر تکیہ نہیں کرنا چاہئے، عمران خان کسی چیز پر سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں، سمجھ نہیں آ رہی ڈیل کی باتیں کون کر رہا ہے۔