ایف آئی اے نے اینٹی ٹارچر یونٹ تشکیل دے دیا

17ویں سکیل کا افسر سربراہ ہو گا‘  ملزم سے صرف 15 دن کے جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کی جا سکے گی
 گرفتاری کو پبلک کرنا اور ملزم کو 24گھنٹے میں مقدمے کے اندراج سے آگاہ کرنا لازمی ہوگا

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے انسانی حقوق کمیشن کی سفارشات پر‘‘اینٹی ٹارچر یونٹ‘‘ تشکیل دے دیا ہے ‘17ویں سکیل کا آفیسر اینٹی ٹارچر یونٹ کا سربراہ ہو گا ،اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹی کرپشن میں گرفتار ملزم کو صرف 15 دن کے جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کی جا سکے گی،پبلک فگر سمیت اہم افراد کی گرفتاری کو بھی پبلک کرنا اور ملزم کو 24گھنٹے میں مقدمے کے اندراج سے آگاہ کرنا لازمی ہوگا۔ایف آئی اے زیر تفتیش ملزمان کا ماہانہ ڈیٹا شئیر کرنے کا پابند ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹی کرپشن میں گرفتار ملزم کو صرف 15 دن کے جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کی جا سکے گی،زیر تفتیش ملزم کو مزید تفتیش کے لیے صرف پانچ دن مزید ملیں گے۔تفتیش کے دن بڑھانے کا اختیار سرکل انچارج کے پاس ہو گا۔نوٹیفکیشن میں کسی بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر اسے 24 گھنٹے میں اطلاع دینا ضروری قراردیا گیا ہے