یونیورسٹی طالبہ نے ذہنی ٹارچر پر خودکشی کی

ایمن کے بہن کو میسج میں لگائے الزام پر ملزم محسن کیخلاف قتل کا مقدمہ درج 
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے تھانہ سٹی کی حدود میں 3روز قبل نہر ایل بی ڈی سی میں کود کر خودکشی کرنے والی 24سالہ ایمن جاوید ساہیوال یونیورسٹی کی طالبہ نکلی جس کا ہڑپہ کیرہائشی محسن شہزاد کے ساتھ 3سال قبل نکاح ہوا اورابھی تک رخصتی نہ ہوئی تھی۔ ایمن جاوید کے والد جاویداقبا ل کے مطابق ایمن جاوید نے خودکشی سے قبل اپنی دوست فاطمہ کے ذریعے اپنی بہن زہرہ جاوید کو میسج کیا جس میں یہ درج ہے کہ میں جس کے نکاح میں ہوں اس نے میری زندگی اجیرن کردی ہے اور کردارکشی ،ذہنی ٹارچر کرکے مجھے نفسیاتی مریض بنادیا ہے۔ ایمن کے والد جاوید اقبال کے مطابق اسی وجہ سے میری بیٹی کا قتل کیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے والد جاوید اقبال کی رپورٹ پر ملزم محسن شہزاد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔