راولپنڈی (آئی این پی ) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے دن بہن نورین نیازی کی عدالتی حکم کے بعد عمران خان سے ملاقات کروا دی گئی ، ملاقات کے بعد نورین نیازی واپس روانہ ہو گئیں جبکہ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو سے بھی گریز کیا۔ نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور قانونی امور پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی فیصلے سے بھی آگاہ کیا‘دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے بھی ملاقات کرادی گئی۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریبا 40 منٹ جاری رہی۔ملاقات میں بشریٰ بی بی کی صحت اور قانونی امور سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی