بھارت، سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی راہ میں رکاوٹ ہے: دفتر خارجہ

 پاکستان کا امدادی سامان لے جانے والا خصوصی طیارہ 60 گھنٹے تاخیر کا شکار رہا:ترجمان
اسلام آباد،کراچی (آئی این پی )   بھارت سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی امداد میں رکاوٹ بن گیاہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ  پاکستان کا امدادی سامان لے جانے والا خصوصی طیارہ 60 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے، بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارے کو ابھی تک کلیئرنس نہیں  دی جارہی۔ دفترخارجہ سے جاری  بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 48 گھنٹے بعد گزشتہ رات بھارت نے جزوی کلیئرنس دی جو ناقابل عمل تھی، بھارت نے کلیئرنس محدود وقت کیلئے دی، واپسی کی اجازت بھی شامل نہیں تھی۔ دوسری جانب سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے کراچی میں سری لنکن قونصل خانے نے ہنگامی ریلیف وامداد کیلئے مدد کی اپیل کردی۔