نیتن یاہو کی پالیسیاں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں: حماس

 اسرائیلی وزیراعظم اس قابل نہیں  وہ کسی ایسے معاہدے پر پہنچیں جو دونوں جانب قابل قبول ہو
غزہ (آئی این پی )فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیاں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے ایک بیان میں کہا ہے  انہیں غزہ پر اسرائیلی قبضے کے اعلان سے کوئی حیرت نہیں ہوئی۔محمود مرداوی نے کہا کہ معاملات کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس قابل نہیں کہ کو وہ کسی ایسے معاہدے پر پہنچیں جو دونوں جانب قابل قبول ہو۔