مزید 200 ٹن امداد جلد سری لنکا پہنچائی جائے گی،پاکستان ہر مشکل وقت میں سری لنکا کیساتھ ہے: ہائی کمشنر
کولمبو( آن لائن )پاکستانی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر بھیجی گئی امدادی ٹیم سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی ہے۔ یہ ٹیم C130 طیارے کے ذریعے سری لنکا پہنچی، جس کا استقبال ہائی کمشنر آف پاکستان میجر جنرل فہیم العزیز اور سری لنکن ٹپٹی منسٹر پورٹ نے کیا۔پاکستانی سفیر نے ٹیم کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور امدادی عمل میں ہر سطح پر سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہے اور یہ دوستی آئندہ بھی قائم رہے گی۔