تشدد ونفرت کی سیاست ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ: احسن اقبال

ملکی ترقی کے لیے سب کوملکرکردارادا کرنا ہوگا، ملک دشمن عناصرپاکستان کوترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے، ملکردشمن کی سازشوں کوناکام بنانا ہوگا
وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ،پاکستان کو دھرنوں اوراحتجاج کے بجائے استحکام کی ضرورت ہے،تقریب سے خطاب
نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تشدد اورنفرت کی سیاست ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔نارووال میں احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے سب کوملکرکردارادا کرنا ہوگا، ملک دشمن عناصرپاکستان کوترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکردشمن کی سازشوں کوناکام بنانا ہوگا، بیرونی طاقتیں سازشیں کرکے ہمیں لڑانا چاہتی ہیں، پاکستان کو دھرنوں اوراحتجاج کے بجائے استحکام کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی نے نیا پاکستان کا نعرہ لگا کرعوام کوگمراہ کیا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دورحکومت میں دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا، پی ٹی آئی کے سیاہ دورحکومت میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اب ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، تشدد اورنفرت کی سیاست ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔