26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے: بیرسٹر گوہر

لاہور(سپیشل رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے  26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بری رکاوٹ ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن کے زیر اہتمام 26 ویں آئینی ترمیم اور سیاسی بحران کے موضوع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کے کامیاب سیمینار پر وکلا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عوام کے حقوق اور عدلیہ کی بحالی کے لیے ہر تاریخ کا آغاز لاہور ہائی کورٹ بار سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف بھی تحریک یہاں سے کامیاب ہوگی ۔ 26 ویں ترمیم پر میں بات کرنا چاہتا ہوں، جیسے یہ بنائی گئی، اس کو پاس کیا گیا، یہ جمہوریت کے راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ پی ٹی آئی ایوان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ عمران خان بھی جیل میں اس ملک کے آزادی کے لیے ہے