حساس معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے‘اپوزیشن قانون سازی پر مشاورت کرے:اسحاق ڈار

پارلیمنٹ سے منظور بل کو غلط رنگ دیا گیا  یہ قابل افسوس ہے‘ اگر اس بل میں کسی قسم کی کمی بیشی تھی تو اس کو درست کیا گیا ہے:پارلیمان میں خطاب
اسلام آباد(آن لائن) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپوزیشن کوقانون سازی پر مشاورت کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ حساس معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ جو بل ابھی منظور ہوا ہے اس کو دونوں ایوانوں نے پہلے بھی منظور کیا تھا تاہم ایوان صدر سے اس بل پر سفارشات دی گئی اور ان سفارشات کو وفاقی وزیر قانون نے ایوان میں تفصیل سے پیش کیا اور حکومت نے کھلے دل سے منظور کیا ہے انہوں نے کہاکہ اس بل کو غلط رنگ دیا گیا ہے یہ قابل افسوس ہے اگر اس بل میں کسی قسم کی کمی بیشی تھی تو اس کو درست کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ایسے حساس مسئلے پر تقاریر کرنادرست نہیں ہے