قانون سازی سب کا حق ہوتا ہے ‘ کسی خاص شخص کے ساتھ نہ جوڑیں‘ اگر اپوزیشن کسی قسم کی ترمیم لانا چاہتی ہے تو لے کر آئے
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے حکومت ہر مثبت قانون سازی کی حمایت کرے گی چاہے وہ اپوزیشن کی جانب سے ہی آئے۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ کہ چھ ہفتے قبل یہ بل جمع کرایا گیا ہے اور یہ بیلٹ میں بھی نکلا ہے تاہم آرڈر آف دی ڈے میں نہیں آسکا ہے انہوں نے کہاکہ کئی بار حکومت بلز اضافی ایجنڈے کے طور پر آتے ہیں انہوں نے کہاکہ نیب کے قانون میں صرف ایک اپیل دی گئی تھی انہوں نے کہاکہ آئینی عدالت ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں سن سکتی ہے انہوں نے کہاکہ قانون سازی سب کا حق ہوتا ہے اس کو کسی خاص شخص کے ساتھ نہ جوڑیں اس حوالے سے اگر اپوزیشن کسی قسم کی ترمیم لانا چاہتی ہے تو لیکر آئیں وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ ملک میں جو بھی احتجاج ہوا ہے اس پر افسوس ہے انہوں نے کہاکہ سفارتخانے اس ملک کا حصہ ہوتا ہے ہم مظاہرین سے گزارش کرتے ہیں کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں انہوں نے کہاکہ حکومت حالات سے اگاہ ہیں وزیر اعظم موجودہ صورتحال پر روازنہ دو دو میٹنگز لیتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم ایک سنگین دور سے گزر رہے ہیں ہمیں خطے کی سالمیت اور پاکستان کی سالمیت کیلئے ایک بن کر سوچنا ہوگا۔