ن لیگ اور پی پی پی میں معاملات طے نہ ہو سکے ، قانون سازی روک دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی )حکمران اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان معاملات تاحال طے نہ پاسکے اور قانون سازی بھی روک دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی پی پی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان معاملات کے حل کے لیے بیک ڈور کوششیں جاری ہیں اور دونوں جماعتوں نے پس پردہ رابطوں کے ذریعے کوئی قانون سازی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے درمیان معاملات طے پانے کی وجہ سے حکومت کا قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قانون سازی کا عمل رک گیا ہے۔قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا اسمبلی قواعد میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی ترامیم کی منظوری کے علاوہ باقی قانون سازی تاحکم ثانی روک دی گئی ہے۔