اسلام آباد کچہری دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں:وزیرمملکت کی میڈیا سے گفتگو
اسلا م آباد(آئی این پی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان جلد دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت جائے گا، 2013 میں بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی تھی، پاکستان کو دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا ہے۔اسلا م آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا، دہشتگرد اجتماع کے موقعوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔طلال چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد کچہری دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنی لوکیشن چھپانے کیلئے وی پی این کا استعمال کرتے ہیں