کے پی حکومت دہشت گردی کی جنگ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی:وزیر مملکت
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کے پی حکومت کی تعاون کی یقین دہانی کرانے میں ناکامی پر مذاکرات ناکام ہوئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت دہشت گردی کی جنگ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے پی کے ٹیم سے مایوس ہوئی۔داخلہ طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ پاکستان کے استحکام کی جنگ ہے، اس میں تعاون کریں۔