شاہ چارلس نے چھوٹے بھائی کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کر دیا

لندن (آئی این پی )برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ڈرامائی موڑ  میں  شاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی اینڈریو مانٹ بیٹن ونڈسر سے آخری شاہی اعزازات بھی باضابطہ طور پر واپس لے لئے  جس کے بعد وہ کسی بھی شاہی خطاب یا اعزاز کے حامل نہیں رہے ۔عالمی  میڈیارپورٹ کے مطابق اینڈریو اب نہ آرڈر آف دی گارٹر کے رکن رہے اور نہ ہی نائٹ آف دی گرائونڈ کراس آف دی رائل وکٹوریہ آرڈر کے حامل۔ آرڈر آف دی گارٹر برطانیہ کا سب سے قدیم اور معتبر ترین اعزاز ہے جو قومی خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے