صدر ٹرمپ کابرطانیہ کا دورہ ، شاہ چارلس ،شاہی خاندان سے ملیںگے

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے  برطانیہ کا دورہ کرینگے جہاں   ان کی شاہ چارلس سوم سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات ہو گی ۔فرانسیسی  خبر رساں ادارے  کی  ملاقات سے قبل دونوں شخصیات کے موازنے پر مبنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شاہ 76 اور امریکی صدر 79 سال کے ہیں، دونوں ہی بہت امیر ہیں، اس سے قبل دونوں طلاق کے مرحلے سے گزر چکے ہیں اور سکاٹ لینڈ سے محبت کرتے ہیں جہاں صدر ٹرمپ کی والدہ پیدا ہوئی تھیں جبکہ شاہ چارلس وہاں چھٹیاں گزارتے ہیں۔تاہم کچھ مماثلتیں اس وقت ختم ہوتی دکھائی دیتی ہیں جب برطانوی شاہ رواں ہفتے امریکی صدر کی میزبانی کریں گے۔