ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ڈرا کر کے میچ بچا لی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ڈرا کر کے میچ بچا لی

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ہوا، جس میں ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کی غیر معمولی بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔

میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 531 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 163.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنا کر مقابلہ ڈرا کیا۔جسٹن گریوز 202 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 388 گیندوں کا سامنا کیا۔ کیمار روچ نے 58 رنز بنا کر 233 گیندیں کھیلی، جبکہ شائے ہوپ نے 234 گیندوں پر 140 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 231 اور دوسری میں 466 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی، جبکہ ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 167 رنز پر آؤٹ ہوئی۔جسٹن گریوز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، یہ ان کا دوسرا بڑا ٹوٹل ہے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا تاریخ میں چوتھا بڑا ٹیسٹ اننگز میں دوسرا بڑا اسکور ہے، جو 1939 میں ڈربن میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف بنایا تھا۔