لاہور (کرائم رپورٹر ) ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری رہا، مختلف علاقوں میں 152املاک سربمہر کردیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،گارڈن ٹا ئون،فیصل ٹا ئون میں 33 ،خیابان فردوسی جوہر ٹا ئون، کالج روڈ ٹا ئون شپ 48،کینال روڈ،گلشن راوی40 ،علامہ اقبال ٹا ئون، مصطفی ٹا ئون میں 31املاک سیل کیں۔