مختلف علاقوں میں کارروائیاں،92ملاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،92ملاک سربمہر۔ایل ڈی اے ٹیموں کا جوہر ٹاو ن، گلشن راوی، نیو مسلم ٹاو ن، کینال روڈ، اتاترک بلاک نیو گارڈن، علامہ اقبال ٹاو ن اور سبزہ زار میں آپریشن کیا،ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل استعمال پرجوہر ٹاو ن میں 22املاک،گلشن راوی، نیو مسلم ٹاو ن اور کینال روڈ پر33املاک سربمہرکر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پراتاترک،نیوگارڈن ٹاو ن میں 19املاک سیل۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاو ن اور سبزہ زار میں 18املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،آٹوورکشاپ،الیکٹرک سٹور، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، گراسری سٹور، بیکری، بیوٹی سیلون،فارمیسی، کلینک، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔