مختلف علاقوں میں کارروائیاں،93املاک سربمہر

لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،93املاک سربمہر۔ ایل ڈی اے ٹیموں کاگلبرگ، ماڈل ٹائون ایکسٹیشن، گلشن راوی، شادمان، ڈیفنس روڈ،آڈٹ اینڈ اکائونٹس سکیم میں آپریشن کیا گیا، غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، ماڈل ٹائون ایکسٹینشن میں 21املاک،گلشن راوی،شادمان میں 32املاک سربمہر۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران ڈیفنس روڈ پر 10املاک، آڈٹ اینڈ اکائونٹس سکیم میں 30املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج، گراسری سٹور،کلاتھ شاپ، ریستوران،فوڈ پوائنٹ،پراپرٹی آفس،کلینک، فارمیسی،الیکٹرک سٹور، ماربل سٹور، بیوٹی سیلون،دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔