مختلف علاقوں میں کارروائیاں 102املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،102املاک سربمہر۔ایل ڈی اے ٹیموں کافیصل ٹائون، نیو گارڈن ٹائون، گلشن راوی، سمن آباد  لاہور ایونیو اور ڈیفنس روڈ پر آپریشن۔ غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر فیصل ٹاو ن اور نیو گارڈن ٹاو ن میں 21املاک سربمہر۔غیرقانونی کمرشل استعمال پر گلشن راوی اور سمن آباد میں 11املاک، لاہور ایونیو میں 55املاک سیل کی گئیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران ڈیفنس روڈ پر15املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج، اکیڈمی، کلینک،فارمیسی، گراسری سٹور،ریستوران،فوڈ پوائنٹ، پراپرٹی آفس بیوٹی سیلون، آٹوورکشاپ،کالج،الیکٹرک سٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔