بابر ، ندیم ،ذوالفقار لٹ گئے 3گاڑیاں اور 3 موٹرسائیکل چوری
لاہور(کر ائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 14 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے کوٹ لکھپت میں بابر سے 3 لاکھ 20 ہزار اور موبائل فون، فیصل ٹائون میں ندیم سے 3لاکھ نقدی اور موبائل ،راوی روڈ میں ندیم سے 2 لاکھ اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں عاصم سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں صابر سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں ریاض سے1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں ذوالفقار اور شادمان میں بابر سے 1، 1لاکھ روپے اور موبائل فونز چھین لیا گیا۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے شمالی چھائونی،فیصل ٹائون اور یکی گیٹ سے 3گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹائون، ہربنس پورہ اور لوئرمال سے3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔