امریکہ میں قریب آکر چھینکنے پر دوست قتل کردیا،ملزم گرفتار

 واشنگٹن (آئی  این پی ) امریکی شہر میساچوسٹس میں  ایک 65 سالہ شخص نے اپنے 80 سالہ روم میٹ کو صرف چھینکنے پر  قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رچرڈ لومبارڈی نامی شخص کو اپنے 80 سالہ روم میٹ فرینک گریسوالڈ کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ یہ واقعہ تھینکس گیونگ پر اس وقت پیش آیا جب لومبارڈی کا گریسوالڈ کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ لومبارڈی کو خدشہ تھا کہ گرسوالڈ کی چھینک اس کے کھانے کو آلودہ کردے گی جسے وہ اس وقت پکانے میں مصروف تھا۔