حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ) تھانہ حویلی لکھا پولیس نے کالو واہ کے رہائشی محمد امجد کی درخواست پر دو کنال زرعی اراضی پر مبینہ ناجائز قبضے کی کوشش، فصل کو نقصان پہنچانے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تین نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔