ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے کہا ہے کہ غزہ پر قبضے کی کسی بھی اسرائیلی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کے فیصلے پر بیان جاری کر دیا۔دارالحکومت ریاض سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ عرب، اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے برادر فلسطینی عوام کے خلاف بھوک، وحشیانہ طرز عمل اور نسلی تطہیر کے جرائم کے ارتکاب کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔