جلی فرد سے اراضی فروخت کی کوشش،7افراد کیخلاف مقدمہ

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ گنڈاسنگھ والا نے جعلی فرد تیار کرکے اراضی فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بھیڑ سوڈیاں چونیاں کے رہائشی اکبر علی نے پولیس تھانہ گنڈاسنگھ والا کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی کہ ساندہ چستانہ کے رہائشی محمد مشتاق سمیت سات نامزد ملزموںنے اسکی اور اس کی بہنوں کی ملکیتی و زیرِ قبضہ اراضی کی جعلی فرد تیار کی اور جعلسازی اور دھوکہ دہی کے ذریعے اراضی پر ناجائز قبضہ اور فروخت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔