ایدھی ویلفیئر سینٹرز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) سال 2024کے دوران ایدھی ویلفیئر سینٹرز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ۔رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات میںہلاک ہونے والے942افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والے 3872افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیاجبکہ92352مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔31610میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔579 لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔465 لاشوں کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے2364 افراد میں سے1823کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔
ا