بسنت:ایل ڈی اے کاجامع حفاظتی پلان پر عملدر آمد شروع

لاہور (خصوصی رپورٹ)بسنت 2026 کے موقع پر عوامی تحفظ اور ایمرجنسی رسپانس کو یقینی بنانے کے لییلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جامع حفاظتی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے،ایل ڈی اے کی جانب سے بھی کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا جبکہ کمشنر آفس میں قائم ہونے والے کنٹرول روم میں بھی ایل ڈی اے افسران کی تعیناتی ہوگی،جہاں تین افسروں کو باقاعدہ طور پر تعینات کیا گیا ہے، یہاں ایل ڈی اے افسران تین شفٹوں میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے،کنٹرول سنٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر باسط عزیز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی عثمان اور غلام قادر کو ڈیوٹی سونپی گئی ہے،بسنت 2026 کے لیے ایل ڈی اے کنٹرول سنٹر کا انچارج ڈائریکٹر آئی ٹی فیصل مشتاق کو مقرر کر دیا گیا ہیجو تمام فیلڈ اور رسپانس سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے، پبلک سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئیڈائریکٹر انفورسمنٹ کی سربراہی میں ایل ڈی اے کی گاڑیاں فیلڈ میں متحرک رہیں گی۔ایل ڈی اے کی جانب سیتین ڈمپر اور ایک ایکسکیویٹر فیلڈ میں ہمہ وقت موجود ہوں گے۔