پولیس :سکیورٹی پلان پر من و عن عملدر آمد کا حکم

ناکوں پر چوری شدہ گاڑیوں،موٹر سائیکلز کی چیکنگ یقینی بنائی جائے: شاہ میر خالد 
،اہلکار ناکہ پر دوران ڈیوٹی گروپ کی صورت میں اکٹھے نہیں ہوں گے:ایس پی موبائلز 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی موبائلز شاہ میر خالد کی زیر صدارت ڈی ایس پیز کیساتھ خصوصی میٹنگ کی گئی ناکہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ایس پی موبائلز شاہ میر خالد کے مطابق جامع سکیورٹی پلان پر من و عن عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔تمام داخلی و خارجی راستوں پر اہلکاروں کی بریفنگ سپروائزری آفیسرز خود کریں گے۔سپروائزری آفیسرز کوناکہ جات پر سکیورٹی کے حوالہ سے تمام اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی تمام ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے چوری شدہ گاڑیوں،موٹر سائیکلز کی چیکنگ یقینی بنائی جائے،اہلکار ناکہ پر دوران ڈیوٹی گروپ کی صورت میں اکٹھے نہیں ہوں گے۔ڈیوٹی پر موجود تمام جوان ہمراہ انچارج ہیلمٹ،بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ہر ناکہ پر جدید اسلحہ و ایمونیشن دستیاب ہونے چائیں۔تمام تا ک? بندی پوائنٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کا فوکس درست سمت میں رکھا جائے گا۔ ناکہ جات کی تمام چیکنگ کی ریکارڈنگ کو محفوظ بنایا جائیمشکوک افراد، گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔