ستوکتلہ پولیس نے شہری کا پرس 24 گھنٹوں میں ڈھونڈ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ پولیس نے شہری کا پرس 24 گھنٹوں میں ڈھونڈ لیا۔ ترجمان کے مطابق ستوکتلہ پولیس کو پرس چوری ہونے کی 15 کال موصول ہوئی کہ شہری رحمت چوک شاپنگ کیلئے آیا تھا۔اس کا پرس جیب سے گرا جس کو نا معلوم شخص نے اٹھا لیا ستوکتلہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے نامعلوم شخص کو ٹریس کر کیبرآمد شدہ پرس شہری کے سپرد کر دیا۔