نوشکی (آن لائن) نوشکی میں کرفیو کے بارے مساجد میں اعلانات کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا نوشکی انتظامیہ کی جانب سے کرفیو کی تردید کرنے کے باوجود ہفتے کے روز نوشکی بازار میں پانچ بجے کے بعد دکانیں بند ہوگئے شہر خالی ہوگیا ۔ شہر کرفیو کا منظر پیش کرنے لگا ۔ لوگ بازار خالی کرکے اپنے گھروں میں چلے گئے جبکہ دوسری جانب نوشکی میں گزشتہ روز کرفیو کی افوا پھیل گئی تھی ۔بعدازاں ضلعی انتظامیہ نے نوشکی میں کرفیو نافذ کرنے کی تردید کی تھی